مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر:بھارتی پولیس کی مالکان کو کرایہ داروں کی جانچ پڑتال کرانے کی ہدایت
سرینگر11فروری (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میںمالکان کو اپنے گھر یا کمرے کرائے پر دینے سے قبل کرایہ داروں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک ٹویٹ میں کشمیری عوام کے لیے جاری کئے گئے نئے حکم نامے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ چوری، تشدد اور دیگر جرائم کے واقعات میں حالیہ اضافے کے پیش نظر سرینگر میںتمام مالکان کو جنہوں نے اپنے مکان یا کمرے کرائے پر دے رکھے ہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں کی تفصیلات پولیس کو فراہم کریں۔ اس حکم نامے کی عدم تعمیل پرکسی بھی جرم کی ذمہ داری مالک مکان پر عائد کی جائے گی ۔