مقبوضہ جموں و کشمیر
شیخ تجمل الاسلام پولیس فاﺅنڈیشن اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک
اسلام آباد 06ستمبر (کے ایم ایس) بزرگ صحافی ، دانشور اورکشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ تجمل الاسلام کوپولیس فاﺅنڈیشن اسلام آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وہ اتوار کی رات کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔قبل ازیں سیاسی شخصیات، صحافیوں، وکلاءاور کشمیری کمیونٹی کے اراکین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شیخ تجمل الاسلام کے جنازے میں شرکت کی۔ان کی نما ز جنازہ حریت رہنما غلام محمد صفی نے پڑھائی۔