مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد سے ایک نوجوان گرفتار کرلیا
سرینگر 27 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع اسلام آباد سے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ شاہد نامی نوجوان کو ضلع اسلام آباد میں ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار نوجوان ضلع شوپیاں کے علاقے نوسی پورہ کیگام کا رہائشی بتایا جار ہا ہے۔ پولیس نے گرفتا رنوجوان پر ایک مجاہد تنظیم کیساتھ وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔