مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے مزید چار کشمیری نوجوان شہید کر دیے

TWO

سرینگر12 مارچ (کے ایم ایس)
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران پلوامہ ،گاندر بل اور کپواڑہ اضلاع میں مزید چار کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
فوجیوں نے دو نوجوان کو ضلع پلوامہ کے علاقے چیو ہ کلاں ، ایک نوجوان کو ضلع گاندر بل کے علاقے نونار جبکہ ایک اور کو ضلع کپواڑہ کے علاقے راجورمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات تک ان علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔
ان شہادتوں کے نتیجے میں گزشتہ تین روز کے دوران مقبوضہ علاقے میں شہید ہونےو الے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی۔بھارتی فوجیوںنے جمعرات کو دو نوجوانوں کو پلوامہ جبکہ ایک کو سرینگر میں شہید کیا تھا۔
بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) کے اہلکاروں نے بھارتی فوجیوں کے ہمراہ ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں ایک مدرسے پر چھاپہ مار کر طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مدرسے کو سیل کر دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button