جموں

بی جے پی نے جموں کے لوگوں کو دھوکہ دیا، ان کا استحصال کیا: کانگریس

جموں31اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیریوں کی شناخت اور ان کے حقوق چھین لئے ہیں اور بلند و بانگ دعوئوں کے ذریعے ہر طبقے کا استحصال کیا ہے۔
وقار رسول وانی نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جموں کے لوگوں کا اعتماد کھو دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر میں حکمران بی جے پی کی پہلی اور آخری سیاسی تباہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں اب اس بوجھ کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہاکہ اگلے اسمبلی انتخابات نہ صرف بی جے پی کے لیے تباہ کن ثابت ہوں گے بلکہ وہ مسترد کرنے کی عوامی طاقت کا بھر پورمشاہدہ کرے گی۔وقار رسول نے کہا کہ ہندوتوا پارٹی نے جموں کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے اور ان کا استحصال کیا ہے۔ بی جے پی نے عوام کو دھوکہ دے کر اور ان کا استحصال کرکے جموں کا اعتماد کھو دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے قیمتوں میں بے مثال اضافہ اور ریکارڈ بے روزگاری کے علاوہ ہماری شناخت، حیثیت اور حقوق بھی چھین لیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button