کیریلا :آر ایس ایس کے غنڈوں نے پی ایف آئی رہنما زبیر پرہ کوقتل کر دیا
نئی دہلی 15 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کیریلاکے ضلع پلکاڈ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے رہنما زبیر پرہ کو آج(جمعہ) چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔
ضلع پلکاڈ کے علاقے ایلاپولی کے رہائشی 47سالہ زبیر پرہ جو کہ پی ایف آئی کے صدر تھے پر اس وقت گینگ نے حملہ کیا جب وہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ دن ڈیڑھ بجے دو کاروں میں ایک گروپ آیا اور پرہ کی موٹر سائیکل کو اس وقت ٹکر مار دی جب وہ اپنے والد کے ساتھ جمعہ کی نماز کے بعد واپس گھر جا رہے تھے۔ زبیر کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔زبیر کے والدKuppiyod Aboobackerجو موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوئے تھے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پی ایف آئی نے اس واقعہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے آر ایس ایس کے کارکنوں کا ہاتھ ہے۔
پی ایف آئی کے جنرل سکریٹری انیس احمد نے زبیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آر ایس ایس کے غنڈوں نے شہید کیا۔