مقبوضہ جموں و کشمیر
وادی کشمیر : بھارتی فورسز کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںکائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر اوردیگر بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر، اسلام آباد اور کولگام اضلاع میں متعدد رہائشی عمارتوںپر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے شیریں باغ میں ایک ہسپتال پر بھی چھاپہ مارا اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ان چھاپوں کو مقصد کشمیریوں کو خوفزدہ کرنا اور مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کرنا ہے ۔مقبوضہ علاقے میں رائج کالے قوانین کے تحت بھارتی فورسز کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔







