مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی حکومت نے ”سنو لیپرڈ“کے نام سے نئی یونٹ تشکیل دیدی

سری نگر : بی جے پی کی بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنی ریاستی دہشت گردی کی تیز کرنے کیلئے ”سنو لیپرڈ“ ‘Snow Leopard’ کے نام سے ایک نئی یونٹ تشکیل دی ہے۔ یونٹ برفیلے پہاڑی علاقوںمیں آپریشن کرے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی یونٹ 100اہلکاروںپر مشتمل ہے۔ اسکواڈ کو پہلی بار مقبوضہ وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں جاری سرمائی کھیلوں کے دوران تعینات کیا گیا ہے۔
سنو لیپرڈ اسکواڈ بنیادی طور پر اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
حکام نے بتایا کہ سکواڈ نے بھارتی فوج کے پیرا کمانڈوز اورسپیشل فورسز کے ساتھ چھ ماہ سے زائد عرصے کی خصوصی تربیت حاصل کی۔







