مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کر مودی کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیرکو مسترد کر دیا،شہباز شریف
اسلام آباد 26 اپریل (کے ایم ایس)
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کا دورہ اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنا مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو معمول کے مطابق ظاہر کرنے کی بھارت کی ایک اور مایوس کن کوشش ہے ۔
پیر کو ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ موجود ہے جنہوںنے مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کو مسترد کرکے یوم سیاہ منایا۔