بھارت

کیرالہ: بحریہ اہلکار کے گھر سے منشیات برآمد ، گرفتار

ترواننت پورم: بھارتی ریاست کیرالہ میں بحریہ کے ایک اہلکارسے منشیات برآمد کر لی گئی ہے ۔ اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایکسائز اہلکاروں نے ضلع الپپوزا میں ماراریکولم ساو¿تھ پنچایت کے رہائشی 37سالہ بنو وی ولیم کو پومکاو کے علاقے میں اس کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔
ایکسائز انفورسمنٹ اور اینٹی نارکوٹک اسپیشل اسکواڈ کی ایک ٹیم کی طرف سے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں گھر سے تقریباً 1.2 کلو گرام گانجہ اور دس بھنگ کے پودے برآمد ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی سرکل انسپکٹر اے سیباسٹین کی نگرانی میں کی گئی۔ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے حال ہی میں تقریباً 15 سال کی سروس مکمل کرنے کے بعد ہندوستانی بحریہ سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلورو سے ممنوعہ اشیاءمنگوایا کرتا تھا اور فورس چھوڑنے کے بعد بھی غیر قانونی سرگرمی جاری رکھی۔KMS-05/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button