اُدھم پور:بھارتی فوج کا تربیت یافتہ وی ڈی جی رکن گولی لگنے سے زخمی
جموں :غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اُدھم پورمیں بھارتی فوج کے تربیت یافتہ ولیج ڈیفنس گارڈ کاایک رکن اپنی رائفل سےاچانک گولی چلنے سے زخمی ہو گیاہے۔
وی ڈی جی رکن کی شناخت پرشوتم لال کے طور پر ہوئی ہے، جو مجالتا کے علاقے چور پانجیاں کا رہائشی ہے۔زخمی اہلکار کوفوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گی۔
دریں اثنا، قابض حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔یہ واقعہ وی ڈی جیز کے متنازع کردار کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جنہیں بھارتی قابض حکام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خود ودہشتکاماحول قائم کرنے کیلئے تعینات کیا ہے۔ولیج ڈیفنس گارڈز جو اصل میں 1995 میں ولیج ڈیفنس کمیٹیز کے نام سے قائم کی گئی تھیں۔ مقبوضہ علاقے کے جموں خطے میں بھارتی فوج کے مسلح اور تربیت یافتہ ملیشیا ہیں۔
گزشتہ برسوں کے دوران وی ڈی جی ارکان کے خلاف قتل، عصمت دری، بھتہ خوری اور اغوا سمیت سینکڑوں مجرمانہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔مقامی برادریوں، سیاسی رہنماؤں اور بین الاقوامی مبصرین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ادارہ جاتی جوابدہی کی کمی اور بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کے حوالے سے بڑے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
الجزیرہ اور نیو یارک ٹائمز کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ک ویلج ڈیفنس گارڈز کی بڑی اکثریت ہندو برادری سے تعلق رکھتی ہے۔







