موسم کی صورتحال
جموں میں شدید سیلاب کے باعث دریائے توی کا پل ٹوٹ گیا
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے جموں خطے میں دریائے توی کا مشہور پل شدید سیلاب کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پل مسلسل بارشوں کے بعد دریا میں شدید طغیانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔ حکام نے اس سے قبل پل پر بھاری ٹریفک کو معطل کر دیا تھا۔لیکن جب پل ٹوٹ گیا تو چھوٹی گاڑیاں اس پر چل رہی تھیں اور کم از کم تین گاڑیاں بہہ جانے کی اطلاع ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔





