مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سڑک کے حادثے میں 10افرادزخمی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک مسافر گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے کم از کم دس افراد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ اتوار کو ضلع میں بجبہاڑہ کے علاقے جبلی پورہ میں فروٹ منڈی کے قریب پیش آیا۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ گاڑی منڈی روڈ کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام دس مسافر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا۔ ان میں سے سات کو بعد میں خصوصی علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسلام آباد ریفر کر دیا گیا جبکہ باقی تین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔






