مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے حقو ق کا تحفظ یقینی بنائے ، غلام احمد میر

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کانگریس کے رہنما غلام احمد میر نے مقبوضہ علاقے اور بھارت بھر میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے امتیازی سلوک پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتیں آئینی طور پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی پابند ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام احمد میر نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے اس بیان کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے دور میں مسلمان خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ غلام احمد میر نے کہا کہ آئینی طور پر ہر حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائے، اپنی سرحدوں اور اقلیتوں کاتحفظ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کا عالمی سطح پر تحفظ ہونا چاہیے۔ یہ حقوق وراثت میں انہیں ملے ہیں اور آئین میں اس کی ضمانت فراہم کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ فاروق عبداللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی پسماندگی پرسخت تشویش کا اظہار کیا تھااور کہاتھا کہ بھارت میں مسلمان خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے24کروڑ مسلمانوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی انہیں سمندر میں پھینکا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا آئین مذہب کی بنیاد پر مساوات اور عدم امتیاز کی ضمانت دیتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button