مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے ایس پی او کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او)کے خلاف لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترال پولیس اسٹیشن میںایس پی او اندر پال سنگھا کے خلاف نوکری دلانے کے بہانے رشوت لینے پر مقدمہ درج کیا گیاہے ۔پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ سے نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر رقم وصول کی۔
تاہم، رقم وصول کرنے کے باوجود، ملزم نے شکایت کنندہ کو نوکری دلائی اور نہ ہی اس کی رقم واپس کی ۔ شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کے ساتھ ساتھ کئی دیگر افراد سے بھی نوکریاں دلانے کے نام پررقم وصول کی اور انہیں نوکریوں کے جعلی تقررنامے دئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button