بھارت

مقبوضہ جموں وکشمیر: امرناتھ یاتری حرکت قلب بند ہو جانے سے ہلاک

سرینگر14 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں امرناتھ یاترا کے دوران ایک یاتری حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والاکلاوالا سبرمنیم نامی66 سالہ یاتری غار کی طرف جاررہا تھا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ۔ افسر کے مطابق یاتری کو فوری طور بیس کیمپ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے آخری سانس لی۔
دریں اثنا امتیاز احمد خان نامی ایک گھڑ سوار امرناتھ غار اور پنجترنی علاقے کے دوران گھوڑے سے گرنے کے باعث ہلاک ہو گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button