مقبوضہ جموں و کشمیر

کسی ملک کو دوسرے ملک پر اپنا تسلط قائم کرنے کا حق نہیں ، فاروق عبداللہ

ایران پر امریکی ، اسرائیلی حملے کی مذمت

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو کسی دوسرے ملک پر اپنا تسلط قائم کرنے کا حق نہیں ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں خطے کے علاقے کٹرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک آزاد ملک ہے، امریکہ نے اس پر حملہ کیا، یہ غلط ہے۔ کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنا غلط ہے۔ کسی بھی ملک کو کسی دوسرے ملک پر اپنا تسلط قائم کرنے کا حق نہیں ہے۔ امریکہ نے وینزویلا کے ساتھ بھی ایسا کیا ہے ،یہ بدقسمتی کی بات ہے۔
فاروق عبداللہ نے خطرناک نتائج کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جاری جنگ کے اثرات آنے والے دنوں میں پوری دنیا میں محسوس کیے جا سکتے ہیں اور یہ صورت حال ایک بڑے عالمی تنازعے کی طرف بڑھ سکتی ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اس معاملے سے تیسری عالمی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔ صورت حال سے ذمہ داری سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسلمانوں میں غصہ ہے، احتجاج ہونا چاہیے، لیکن پرامن ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع پر اپنا موقف پیش کرے۔KMS-07/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button