یوم یکجہتی کشمیر

تحریک آزادی کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک جائز جدوجہد ہے: وزیر اعظم آزادکشمیر

اسلام آباد:آزاد جموں و کشمیرکے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک جائز جدوجہد ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کے دوران کیا۔دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مسئلہ کشمیر پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تحریک آزادی کو مضبوط بنانے اور کشمیریوں کی حالت زار کو قومی اور بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button