مقبوضہ جموں و کشمیر
مودی نے بھارت کا ایک بڑا حصہ چین کے حوالے کر دیا، راہول گاندھی
نئی دلی15 ستمبر (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی زمین کا ایک بڑا حصہ خاموشی سے چین کے حوالے کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چین نے اپریل 2020تک کی حالت کو بحال کرنے کے بھارت کے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے، وزیر اعظم نے بغیر کسی لڑائی کے چین کو 1000مربع کلو میٹر زمین دی ہے۔ انہوںنے سوال کیا کہ بھارت کا جو حصہ خاموشی سے چین کے حوالے کیا گیا کیا وہ واپس ملے گااور کیا بھارتی حکومت بتا سکتی ہے کہ اس علاقے کو دوبارہ کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔