بھارت
بی جے پی پوری قوم کو ”سی بی آئی ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ“ کے ذریعے ڈرا رہی ہے، کجریوال
نئی دہلی 17 ستمبر (کے ایم ایس)نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروندکجریوال نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت پوری قوم کو 24گھنٹے سی بی آئی اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے ڈرا رہی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کجر یوال نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں آج تک سمجھ نہیں آیا کہ شراب گھپلہ کیا ہے ، بی جے پی والوں نے پہلے کہا کہ یہ گھپلہ 1.5لاکھ کروڑ روپے کا ہے جبکہ دہلی کا بجٹ صرف 70ہزار کروڑ روپے کا ہے ۔ انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ بی جے پی کو سی بی آئی اور ای ڈی کو کام پر لگانے کے بجائے خود بھی ملک کیلئے کچھ مثبت کام کرنا چاہیے اور اگر وہ ایسا نہیں کرے گی تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔