مقبوضہ جموں و کشمیر
دلی ہائی کورٹ میں تعینات بھارتی پولیس کانسٹیبل کی خودکشی
نئی دلی 30 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت میں دلی ہائی کورٹ میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دلی ہائی کورٹ کے احاطہ میں تعینات راجستھان آرمڈ کانسٹیبلری کے 30سالہ کانسٹیبل ٹنکورام نے اپنی سرویس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کی۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل نے رخصت کے بعد آج ہی اپنی ڈیوٹی دوبارہ جوائن کی تھی ۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔