مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں کے سرحدی علاقوں میں وی ڈی جیز کو جنگی بنیادوں پر تربیت دی جارہی ہے

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)نے سانبہ سمیت جموں کے سرحدی اضلاع میں نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈزکے لیے جو آزادی پسند مسلمان شہریوں کو قتل کرنے میںملوث ہے، ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری کے علاقوں میں جنگی پیمانے پر جاری تربیتی پروگرام میں آزادی پسندوں کی شناخت اور انہیں ختم کرنے پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے جس طرح ماضی میں نام نہاد دیہی دفاعی کمیٹیاں کرتی رہی ہیں۔بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ بی ایس ایف کی ٹیموں نے جموں کے ارنیہ اور گدکھل سیکٹروںمیں بھی وی ڈی جیز کو اسی طرح کی تربیت دی ہے۔عہدیدارنے بتایا کہ وی ڈی جیزکو آتشیں اسلحے چلانے اور نگرانی کے طریقہ کار کی ضروری تربیت دی گئی۔واضح رہے وی ڈی جیز میں شامل زیادہ تر افراد آر ایس ایس جیسی ہندوتوا تنظیموں کے کارکن ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button