آزاد کشمیر

امریکی سفیر کے آزاد جموں و کشمیر کے دورے سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار

اسلام آباد 08 اکتوبر (کے ایم ایس) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے حالیہ دورہ آزاد جموں و کشمیر نے بھارتی حکام کوبوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے 2 سے 4 اکتوبر تک آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا تاکہ پاکستان امریکہ شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے اور دونوں ممالک کے گہرے اقتصادی، ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو اجاگر کیا جا سکے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم تنویر الیاس اور تعلیمی، کاروباری، ثقافتی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ڈونلڈ بلوم کے دورہ آزاد جموں وکشمیر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس حوالے سے اپنے اعتراضات سے امریکہ کو آگاہ کر دیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button