APHC-AJK

یوم استحصال کشمیر ، مظفرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

مظفرآباد:یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں آزاد جموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام ریلی میں آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے کنوینئر غلام محمد صفی اور آزاد کشمیر کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں قومی و ریاستی پرچم اٹھا رکھے تھے اوروہ بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعروں لگا رہے تھے ۔مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 5اگست2019کو آئینی جارحیت کا ارتکاب کر کے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی گھنائونی سازش رچائی۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے خود کو بد عہد ملک اور انسانی حقوق کا بدترین دشمن ثابت کیا ہے ۔ مقررین نے کہاکہ دفعہ370اور35اے کی منسوخی کے ساتھ ہی بھارت نے غیر قانونی طور پر لاکھوں بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کئے اور سینکڑوں کشمیریوں کو انکی املاک اور سرکاری ملازمتوں سے محروم کردیا۔انہوں نے5اگست 2019کے مودی حکومت کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات اور بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدار اور سیاسی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ دہرایا۔ ریلی کے شرکاء نے اس موقع پر مارچ بھی کیا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button