مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندوتوا بلوائیوں کا سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے صدر دفتر پر دہاوا

سرینگر17 اکتوبر (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی ایک اور کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے حمایت یافتہ  ہندوتوا بلوائیوں نے آج سرینگر کے علاقے راج باغ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے صدر دفتر پر دہاوا بول کر توڑ پھوڑ کی ہے۔

حریت رہنمائوں اور کارکنوں، سول سوسائٹی کے ارکان اور وکلا نے ہندوتوا بلوائیوں کی اس کارروائی کی شدیدمذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں فرقہ وارانہ فسادات بڑھکانا چاہتی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button