مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں ایک شخص پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے بتایاکہ سرینگر کے علاقے لال بازار میں ایک 42 سالہ شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ سکھ باغ لال بازار کے رہنے والے اس شخص کو تشویشناک حالت میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ شخص پراسرار حالات میں اپنے کمرے میں پایا گیا۔ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔





