مقبوضہ جموں و کشمیر
رامبن میں زیر تعمیر ہائی وے ٹنل کا ایک حصہ گر گیا
جموں18دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع رامبن کے علاقے ماروگ میں جموں سرینگر ہائی وے پر 400میٹرطویل چار رویہ سرنگ کا ایک بڑا حصہ ہفتہ کی شام کو گر گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رامبن پولیس کی ایک ٹیم کو جائے وقوعہ پر تعینات کردیاگیا ہے اور کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر سرنگ میں روشنی کا کوئی انتظام نہیں تھا اور ہفتہ کو رات 10بجے کے قریب پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد ہی عارضی طورپر روشنیوں کا انتظام کردیا گیا۔