بھارت
منی پور: حملے میں آسام رائفلز کے دو اہلکار ہلاک، افسر سمیت تین اہلکار شدید زخمی

امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں ایک حملے میں بھارتی فوج کی آسام رائفلز کے دو اہلکار ہلاک اور ایک افسر سمیت کم از کم تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعہ کی شام ضلع بشنو پور کے علاقے نمبول سبل لیکئی میں مسلح افراد کے ایک گروپ نے پیرا ملٹری فورس کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت کم از کم تین دیگر اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
بندوق برداروں کے ایک گروپ نے گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا ۔ آسام رائفلز کے اہلکار گاڑی میں امپھال سے بشنو پور ضلع کی طرف جا رہے تھے








