بھارتی فضائیہ کا اہلکار ہم جنس پرست تعلقات اور سروس رولز کی خلاف ورزی پر برخاست

چندی گڑھ:بھارتی فضائیہ کے ایک اہلکار کومبینہ طور پر ایک آسٹریلوی شہری کے ساتھ ہم جنس پرست تعلقات رکھنے اور بغیر اجازت اسکے ساتھ غیرملکی دورے کرنے کے الزام میں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایئر مین، جس نے 2014میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور بعد ازاں 2024میں ذاتی اور خاندانی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے قبل از وقت ڈسچارج کرنے کی درخواست دی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا۔ اس کی درخواست مسترد ہونے کے بعد دسمبر 2025میں کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا اور جنوری 2026 میں اسے برطرف کر دیا گیا۔بھارتی ایئر فورس کے مطابق ائیر مین نے 2023میں بغیر اجازت ایک آسڑیلوی شہری کے ساتھ تھائی لینڈ اور سری لنکا کا دورہ کیا اور چھٹی کے دوران غلط پتہ دے کر فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی۔ایئر مین نے اپنی ڈسچارج درخواست میں اپنے تعلقات کا انکشاف کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اس نے قومی سلامتی سے متعلق کوئی معلومات ظاہر نہیں کی ہیں۔




