APHC-AJK
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی مظفرآباد کے میئر سے ملاقات
13جولائی1931کے شہداء کی یاد منعقد کی جانیوالی ریلی میں شرکت کی دعوت
مظفرآباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے 13جولائی کو منائے جانیوالے یومِ شہدائے کشمیر کی تیاریوں کے سلسلے میں میئر مظفرآباد راجہ سید سکندر گیلانی سے ملاقات کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ کی قیادت میں وفد نے راجہ سید سکندر گیلانی کو13 جولائی 1931کے شہدا کی یاد میں منعقد کی جانے والی عظیم الشان عوامی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ راجہ سکندر گیلانی نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں اور عوام مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔مشتاق بٹ نے کہاکہ 13جولائی 1931کا دن کشمیری قوم کی آزادی، مزاحمت اور حریت کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وفد میں مشتاق السلام، عبدالمجید میر، نذیر کرنائی، سید گلشن احمد اور تنظیر احمد بھی شامل تھے۔







