آسٹریلیا میں سکھ بڑی تعداد میں خالصتان ریفرنڈم کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں
میلبرن29جنوری(کے ایم ایس)بھارت میں سکھوں کے لئے ایک علیحدہ ریاست خالصتان کے قیام کے لیے آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ سکھ کمیونٹی کے افرادخالصتان ریفرنڈم میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میلبرن میں ووٹنگ کے لیے سکھ برادری کی 2 کلومیٹر طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔سکھ پریس ایسوسی ایشن کے مطابق ریفرنڈم میں ہزاروں افراد کے ووٹنگ میں حصہ لینے کی توقع ہے۔سکھ پریس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ خالصتان مہم کی آسٹریلیا کے مقامی گروپوں نے بھی حمایت کی ہے۔ریفرنڈم میں شریک افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پنجاب پر جبری قبضہ ختم کرے، اقوامِ عالم بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں۔ریفرنڈم کے موقع پر سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈا، برطانیہ، سوئٹزر لینڈ اور 7یورپی ممالک میں خالصتان کے لیے ریفرنڈم میں ووٹنگ ہو چکی ہے۔