مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: ”این آئی اے“ نے 2کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی “(این آئی اے) نے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضمیر احمد اور طفیل احمدنامی نوجوانوں کو سری نگر اور گاندربل کے اضلاع سے گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر دہلی لال قلعہ دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیاہے۔
تاہم نوجوانوں کے اہلخانہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلا جواز طور پر گرفتار کیا گیا ۔یاد رہے کہ بھارتی فورسز اور ایجنسیاں کشمیری نوجوانوںکی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کر رہی ہیں ۔ ان مذموم ہتھکنڈوں کا مقصد کشمیریوں کو بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔







