مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی :میرواعظ عمر فاروق کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

نئی دہلی:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
میرواعظ عمر فاروق کو ایرانی صدر کیساتھ ملاقات کی یہ دعوت بھارت میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر محمد فتحلی نے دی تھی۔ صدر پزشکیان 12 اور 13 ستمبر کو ہونے والی برکس (بی آر آئی سی ایس) سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے نئی دہلی میں موجود ہیں۔
ڈاکٹر محمد فتحلی کی میزبانی میں جمعہ کی شام ہونے والی اس نشست میں مذہبی رہنماوں، دانشوروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور اس کے بعد ایرانی سفارت خانے کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
اس موقع پر میرواعظ نے رواں برس 28 فروری کو ایران کے علاقے میناب میں ایک ایلیمنٹری اسکول پر امریکی میزائل حملے میں شہیدہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں منعقد کی جانے والی ایک نمائش کا بھی دورہ کیا۔ اس حملے میں 100 سے زائد بچوں سمیت 168 افراد شہید ہوئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button