مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : متعدد مقامات پر” ایس آئی اے“ کے چھاپے
سری نگر 03 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج سری نگر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے کی نفری نے پولیس اورپیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) اہلکاروں کے ہمراہ سری نگر میں تقریباً پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔
بلبل باغ برزلہ میں فریدہ بیگم ، جواہر نگر میں زبیر احمد اور زہیب احمد اورنٹی پورہ میں وسیم احمد ماگرے اور انور بشیر کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔