مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ :بھارتی فوجیوں کی ڈرون پراندھا دھند فائرنگ ، علاقے میں خوف وہراس

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ضلع پونچھ میں ایک مشتبہ ڈوران پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے علاقے کے رہائشیوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے گاﺅں گلپورکے اوپر ایک ڈرون کو منڈلاتے ہوئے دیکھا ۔ فوجیوں نے حواس باختہ ہو کرڈرون پر 20کے لگ بھگ راﺅنڈ چلائے تاہم اسکے باوجود وہ ڈرون کو گرا نہیں سکے اور وہ گاﺅں کی حدود سے نکل گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button