بھارت

آسام میں آتشزدگی کے باعث150دکانیں خاکستر

گوہاٹی 17فروری ( کے ایم ایس ) بھارتی ریاست آسام کے ضلع جورہاٹ کے چوک بازار علاقے میں آتشزدگی کے ایک بھیانک واقعے میں کم از کم ڈیڑھ سو دکانیں خاکستر ہوگئیں۔
آگ اس قدر شدید تھیں کہ اسکے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 25سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آگ کے باعث تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ حکام کا کہنا ہے آگ جمعرات کی رات قریباً نو بجے لگی اور ُاس وقت سبھی دکانیں بند تھیں اور مالک اور ملازمین اپنے اپنے گھروں کو جا چکے تھے۔جو دکانیں خاکستر ہوئی ہیں وہ زیادہ تر کپڑے اور کریانے کی تھیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button