مقبوضہ جموں و کشمیر

جنوبی کشمیر میں پانچ سالہ بچہ سڑک حادثے میں جاں بحق

سرینگر 24 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک پانچ سالہ بچہ ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ لڑکا جس کی شناخت محمد عمران بڈانا کے نام سے ہوئی ہے اس وقت جاں بحق ہوگیا جب ضلع میں ڈورو کے علاقے چینی گنڈ میںموٹر سائیکل نے اس کو ٹکر ماری۔انہوں نے کہا کہ لڑکا اپنے گھر کے باہر سڑک پار کر رہا تھا جب تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر ماری۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button