پاکستان

بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، بھرپورجواب دیا جائے گا: خواجہ آصف

سیالکوٹ : پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواجہ آصف نے آج سیالکوٹ میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے لوگوں یا نظربند پاکستانیوں کی لاشیں پھینک کر دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت 5 گنا بڑا ملک ہے، پاکستان نے جو حال کیا تاریخ دان تاریخ لکھے گا، بھارت معیشت اور فوج کے لحاظ سے بھی بڑا ملک ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری ایئر فورس نے بھارت کے اندر گھس کر اسے مارا ہے، اگر اس دفعہ بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران جنگ مذاکرات کا عمل ایک مرحلے سے گزر رہا ہے جس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، دعا کریں اللّٰہ تعالیٰ ہمیں کامیابی دے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ ہم ایک نبی ﷺکے امتی ہیں، تفرقوں سے اللہ ہمیں نجات دے، پاکستان صلح صفائی کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے اس میں اللہ ہمیں کامیاب کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button