مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے ضلع راجوری میں ایک اورحریت پسند کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹننٹ گورنر کی زیر قیادت انتظامیہ نے ضلع کے علاقے منجکوٹ میں شفیق احمد کی سات مرلہ اراضی ضبط کرلی۔اگست 2019 میںدفعہ 370 اور 35A کی منسوخی اور مقبوضہ جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مظلوم کشمیری عوام کو معاشی طور پر کمزورکرنا اورانہیں ہراساں کرنا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکار جنہیں کالے قوانین کے تحت بے پناہ اختیارات حاصل ہیں، منظم طریقے سے کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ کشمیریوں کی سیاسی امنگوں اور حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو دبایا جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button