بھارت
آسام : بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک مسلم نوجوان کو قتل کردیا
گوہاٹی: بھارتی ریاست آسام میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ایک 26 سالہ مسلم نوجوان کوقتل کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف کی 45ویں بٹالین کے اہلکاروں نے ریاست کے جنوبی ضلع سلمارہ منکاچھر میں مسلم نوجوان شاہین الاسلام کوگولی مار کر قتل کیا ۔بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم نوجوان سرحد کے ذریعے مویشیوں کو بنگلہ دیش سمگل کرنے کی کوشش کر رہاتھا۔