مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: 10 اضلاع کے لیے برفانی تودے کا الرٹ جاری
سرینگر24 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے دس اضلاع میں برفانی تودے جموں و کشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے اسلام آباد، بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، کولگام، ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ ،راجوری اور ریاسی اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2800 سے 3000 میٹر کے کم خطرے والے تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ۔ان اضلاع کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بالائی علاقوں کے سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔