مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ :بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان شہید کردیے

ضلع پلوامہ سے 1نوجوان گرفتار

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ میں آج ضلع بانڈی پورہ میں 2 کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گریز میں نوشہرہ نرد کے قریب محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
دریں اثنا بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے ہری پریگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ثاقب ریاض نامی ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی اور دیگر علاقوں میں بھی بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button