مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری :بھارتی فوجی حادثاتی فائرنگ کے واقعے میں ہلاک
جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے علاقے دھرمسال میں آج بھارتی فوج کا ایک اہلکار فائرنگ کے حادثاتی واقعے میں ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مرنے والے کی شناخت نائک روی کمار کے نام سے ہوئی ہے جو راجوری کے علاقے چنی پراٹ کا رہائشی تھا۔فوجی کی سروس رائفل حادثاتی طور پر چل گئی جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوا ۔ اسے فوری طور پر قریبی طبی مرکز پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔





