مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے شوپیاں سے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر31مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپرزیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع شوپیاں سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے شعیب ریاض اور عنایت اللہ اقبال نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سعد پورہ پائیں سے گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں مجاہد تنظیم کا کارکن قراردیدیا ہے ۔