ممبئی:ائیر انڈیا کا ایک اور طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
ممبئی:
بھارت میں طیاروں کو پیش آنے والے حادثات روز کا معمول بن گیا ہے ۔ ممبئی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کا ایک طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ائیر انڈیا کی پرواز نمبر اے آئی 2744کوچی سے ممبئی آرہی تھی۔تیز بارش کے باعث رن وے کے نقصان پہنچنے پر متبادل رن وے کو فعال کیا گیا۔ ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایئر انڈیا کا طیارہ رن وے سے پھسل گیااورطیارے کے 3ٹائر پھٹ گئے۔ تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، اس وقت ممبئی میں شدید بارش ہو رہی تھی۔ طیارے کو لینڈنگ کے دوران کافی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ کسی طرح ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی 2744 کی لینڈنگ کرائی گئی۔تاہم اس دوران فلائٹ رنوے پر پھسل گئی۔
واضح رہے کہ 12جون احمدآباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ171ٹیک آف کے بعد ہی ایک عمار ت پر گر کر تباہ ہو گیاتھا ۔ حادثے میںعملے کے ارکان سمیت طیارے پر سوار 241مسافراورزمین پر موجود 19 زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے کو بھارت کی ہوابازی کی تاریخ کے سب سے بدترین حادثات میں سے ایک میں شمار کیا جا رہا ہے۔








