مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں وکشمیر پر مقامی حالات سے ناواقف بیرونی نوکر شاہی کو مسلط کیا گیا ہے ، نیشنل کانفرنس
سرینگر17 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو حکومت سے محروم کر کے اس پر مقامی حالات سے ناواقف ایک بیرونی نوکر شاہی سیٹ ا پ مسلط کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کی تقریر میں جموں و کشمیر کے بارے میں بات کرنے کی زحمت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر گزشتہ تقریبا پانچ برس سے حکومت سے محروم ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم پر بیوروکریٹس کی حکمرانی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ دفعہ370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں خوشحالی اور ترقی ہو گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔