محبوبہ مفتی کا ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کی پاداش میں گرفتار نوجوانوں کی رہائی پر زور

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کشمیر اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور روحانی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے جذبات اور دعائیں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔انہوںنے ایران پر اسرائیلی ، امریکی جارحیت کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے نوجوانوں کی فوری رہائی پر زور دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے پارٹی رہنماﺅں کے ایک اجلاس سے سرینگر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایران کے راستے کشمیر آیاہے۔ انہوںنے ایران کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور ہمدردی اور حمایت کا بھر پور مظاہرہ کرنے پر کشمیریوں کی تعریف کی۔ محبوبہ مفتی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایران کے عوام کے لیے خاص طور پر رمضان کے آخری ایام میں امن، سلامتی اور راحت کے لیے خصوصی دعا کریں۔انہوں نے نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور ایران کے عوام کی حمایت کریں۔انہوںنے بھارتی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ان نوجوانوں کو رہا کریں جنہیں ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کی پاداش میں حراست میں لیا گیا ہے۔







