بھارت
بھارت:راجستھان میں 2مسلمان نوجوانوں کے قتل میں ملوث ہندوتوا رکن گرفتار
چندی گڑھ: مسلمانوں پر حملوں کے لیے بدنام اور بھارتی ریاست راجستھان میں دو مسلمان نوجوانوں کے قتل میں ملوث ہندو انتہاپسند مونو مانیسرکو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ہندوتوا تنظیموں کے ارکان نے رواں سال 15فروری کو راجستھان میں ضلع بھرت پور کے ایک گائوں کے رہائشی دومسلمان نوجوانوں جنید اور ناصر کو اغوا کیا تھا۔ ان کی جلی ہوئی لاشیں اگلے دن ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی کے علاقے لوہارو میں نذرآتش کی گئی ایک کار سے برآمد ہوئیں۔مونو مانیسرکو ہریانہ پولیس نے گرفتارکیا اور توقع ہے کہ اسے راجستھان پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ وہ جولائی میں ہریانہ کے ضلع نوح میں بھی تشدد بھڑکانے میں ملوث ہے۔