مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ہائیکورٹ نے ایک شخص کی کالے قانون کے تحت نظر بند ی کالعد م قرار دیدی، رہائی کا حکم

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائیکورٹ نے ایک شخص کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ ( پی ایس اے) کے تحت نظر بند ی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس راہول بھارتی پر مشتمل ہائی کورٹ کے یک رکنی بنچ نے ضلع پلوامہ کے رہائشی مدثر احمد بٹ کی کالے قانون کے تحت مسلسل غیر قانونی نظر بندی کو انتہائی تکلیف دہ اور آئینی حساسیت کے منافی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دیا۔ مدثر بٹ کو گزشتہ برس یکم مئی کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور اسی روز جموں خطے کی ادھمپور ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاگیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button