گرفتاریاں
بانڈی پورہ : پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے سجا د نصیر بٹ نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے نائید کھائی سے گرفتار کر لیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار نوجوان نے محمد یاسین ملک اور دیگر آزادی پسند رہنماﺅں کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف سنبل تھانے میں مقدمہ درج کرکے اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔





